

Loading content...
اسی حقیقت کو ایک اور پہلو سے واضح کرنے کیلئے میں اپنے قارئین کرام کی توجہ اس اہم نقطہ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ یہ بات تو مسلم اور غیر مسلم تمام مؤرخین تسلیم کرتے ہیں کہ جناب سیدہ محسنہئِ اسلام معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا دنیائے عرب کی مالدار ترین خاتون تھیں، اور ان کیلئے اُمرائے مکہ کے علاوہ عراق کے مناذرہ، ایران کے کسریٰ، یمن کے تبعان اور روم کے قیصر خواستگاری کیلئے حاضر ہوئے تھے اور ان تمام رشتوں کو آپ نے پائے حقارت سے ٹھکرا دیا تھا، اور شہنشاہِ عالمین، سرورِ دوعالم، سرتاجِ انبیاء و مرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رشتہ قبول کر لیاتھا… (آج کے دور کا کوئی کم ظرف ملّا اگر اس بات کو نہ مانے یا حسداور بغض وکینہ کی وجہ سے اس کی تردید کرے تو اس سے حقیقت تو نہیں بدل سکتی)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار