

Loading content...
یہی اِقرارِ عجز و ندامت ہی اس بندۂ ناچیز کا سرمایہ و افتخار ہے، اس کے علاوہ میرا دامن بالکل خالی ہے، میں وہ دل اور وہ زبان کہاں سے لاؤں کہ جن کے ساتھ میں شکر کا حق ادا کر سکوں کہ مالک حقیقی نے مجھ جیسے بے مایہ اور ہیچ مدان پر اتنا زیادہ کرم فرمایا ہے کہ میں اپنے پاک وارؐث و مالک کے پاک فرزند ارجمند یعنی اپنے استادِ گرامی القدر السید محمدؐ جعفرؐ الزمان نقوی کی تحریروں کو کتابی صورت میں آپ کے سامنے پیش کرنے کی سعادت سے مستفیض ہو رہا ہوں، واللہ باللہ مجھ سے اس نعمت عظمیٰ کا شکر ہرگز ہرگز ادا نہیں ہو سکتا ہے۔البتہ اپنے پاک امام زمانہ مولا صاحب العصر و الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف کی بارگاہِ قدس میں تہہ دل سے ملتجی ہوں کہ وہ پاک ذات مجھے زندگی کی اتنی مہلت ضرور عطا فرمائیں کہ میں اس کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچا سکوں اور ان کے تمام کلام کو جو ابھی تک چند ناگفتہ بہ مجبوریوں کی وجہ سے شائع نہیں ہو سکا، اشاعت کی منزل تک پہنچا پاؤں۔ آمین
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار