

Loading content...
اس باب میں ہم نے یہ بیان کرنا ہے کہ جب دو یا دو سے زیادہ قوتیں انسان کے دماغ میں پر زور ہوں تو اس ترکیب قویٰ کا نتیجہ کیا ہوتا ہے ان قوتوں کی ترکیب کے نتائج میں وہ نتیجہ بھی شامل ہے جو دو قوتوں میں سے ایک قوت کے پرزور اور دوسرے قوت کے کمزور ہونے یا دونوں قوتوں کے کمزور ہونے سے پیدا ہوتا ہے اگر کتاب کے اس باب کو غور سے پڑھا جائے گا تو یہ نہیں ہو سکتا کہ علم قیافہ بآسانی سمجھ نہ آئے گا کیونکہ اس میں بہ نسبت دماغ کی مفرد قوتوں کے مرکب قوتوں سے زیادہ بحث کی گئی ہے اور جدید علم قیافہ کا سارا دارومدار اسی ترکیب قویٰ کے سمجھنے پر ہے پس ناظرینِ کتاب سے التماس ہے کہ وہ اس باب کے نفس مضمون کو ذار تحمل و تامّل کے ساتھ مطالعہ کریں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار