

Loading content...
وہ آدمی جن میں یہ قوت زور دار ہوتی ہے ہر وقت غور و فکر میں ڈوبے رہتے ہیں اور عام آدمیوں کی طرح ہربات کو سن کر ایمان نہیں لاتے ان کو یقین ہوتا ہے کہ دنیا میں ایک عالمگیر قانونِ قدرت حکمرانی کرتا ہے اور کوئی واقعہ سبب کے بغیر نہیں ہوتا ہر ایک معلول کی ایک علت ضرور ہونی چاہئے اتفاقِ محض کوئی چیز نہیں چونکہ ایسے آدمی غور و فکر میں رہنا پسند کرتے ہیں اس لئے لوگوں سے میل جول کم رکھتے ہیں اور عموماً تنہائی پسند اور گوشہ نشین ہوتے ہیںجب کسی شخص کے دماغ میں یہ قوت کمزور اور دماغ کا وہ حصہ جسمیں اس قوت کا مرکز ہے دبا ہوا یا ضعیف ہو تو ایسے لوگ دنیاکے تمام واقعات کو سرسری نظر سے دیکھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار