

Loading content...
یہ دوسری طاقتوں کے عمل کے نتائج کا انتظار کرتی ہے اور پھر مختلف نتائج کا آپس میں مقابلہ کرتی ہے مثال کے طور پر قوتِ ترتیب یا رنگ شناشی رنگوں کے درمیان تمیز کرتی ہے اور قوت الحان بہت سی سُروں کو اخذ کرتی ہے جب یہ دونوں طاقتیں اپنا اپنا کام کر چکتی ہیں تو قوت مماثلت و مشابہت اپنا کام شروع کرتی ہے اور رنگوں اور موضوع کا تقابل کرتی ہے اور موقع یا محل کے مطابق راگ یا نغمہ کی ایک لے تجویز کر دیتی ہے یعنی مثال کے طور پر یوں سمجھنا چاہئے کہ یہ طاقت صاحب تمیز ثالث کی طرح مالک کو قوالی وغیرہ مذہبی نوعیت کی راگنیوں کے وقت ناچ کی گت بجانے کے بے جوڑ اور مہمل امتزاج کا مشاہدہ اور فرق معلوم کرنے میں ممد و معاون بنتی ہے ایسا شخص جس کی یہ طاقت عمدہ طور سے نشوونما پائی ہوئی یا نمایاں ہو نتائج پر دلائل دینے اور ترتیب خیالات اور موضوعات کو مرتب دیکھنے کے لائق ہوتا ہے یہی وہ طاقت ہے جو کہ عالم حیاتیات کو پودوں اور حیوانات کو ان کے قبیلوں،طبقوں اور اقسام کے مطابق ترتیب دینے کے قابل بناتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار