

Loading content...
ان لوگوں کی جن کے دماغ میں بنیاد پر تنگ ہوں یہ اونچی ہوتی ہے اس کی نشوونام کی وسعت آنکھ کے بیرونی زاویہ کے ابھار کے مقابل سے کی جا سکتی ہے اس طاقت کا عمل یہ ہے کہ ملی جلی مخلوط آوازوں یا سُروں کے سُریلاپن اور ہم آہنگی کی تمیز کی جا سکے اس کا کانوں سے وہی رشتہ ہے جو کہ رنگوں کا آنکھوں سے ہے گویّوں اور مطربوں کیلئے یہ قوت اور قوت نمبر31نہایت ضروری ہے تاکہ وقفوں کا صاف و صریح ادراک دے سکیں قوت متخیلہ نمبر19اور اخفا پسندی نمبر7 کے ساتھ ملکر راگ میں چھان بین اور مہارت نامہ عطا کرتی ہے تاکہ ایک کامیاب گویا یا مطرب پیدا کیا جا سکے اور یہ عمدہ طور سے نمایاں یا ابھری ہوئی ہو تو ایک معمولی انسان کی روح میں بھی راگ ہو گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار