

Loading content...
اس طاقتِ عمل سے مالک کو اشیاء کا نہایت صفائی اور عمدگی سے ترتیب دیا ہوا دیکھنے کی دلی خواہش ذہن نشین کراتا ہے وہ اشیاء کو اتفاقی طور پر اِدھراُدھر بکھری ہوئی دیکھ کر صریحاً مغموم یا رنجیدہ ہو جاتا ہے اور عموماًاپنے ہم عصر کارکنوں کے گندے اور میلے چھوڑے ہوئے میزوں یا جگہوں کو اپنے طریقے سے صاف کرنے اور ترتیب دینے میں لگ جائے گا گھر پر بھی انتہائی طور پر محتاط ہو گا اور اپنے بچوں کو اپنے کپڑے ٹھیک طور سے صاف رکھنے کی تعلیم دے گا اور سامان آرائش و آسائش کو باضابطہ ترتیب دینے پر مصر ہو گا اور جب وہ چیزوں کو مکمل دیکھے گا تو وہ مسرت و شادمانی کی ایک ٹھنڈی سانس بھرے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار