

Loading content...
یہ طاقت عموماً امید کے جذبات پیدا کرتی ہے اور اس بات کو ماننے یا یقین کرنے کے رجحانات کو پیدا کرتی ہے کہ خواہشات پوری کی جا سکتی ہیں اور اس کا عمل اس وقت تک زور دار ہوتا ہے جب کہ وہ دوسری طاقتوں سے ملی ہوئی ہوتی ہے ایک مضبوط شوق اکتساب نمبر8سے ملکر یہ مالک کو آہستہ آہستہ پُر امید کردیتی ہے کہ وہ امیر یا دولتمند بن جائے گا اور ایک پختہ رازداری کی طاقت سے ملکر اس بات کی امید پیدا کرتی ہے کہ وہ اپنے کاموں اور محرکات کو ان کی نظروں سے اوجھل کرنے کے قابل ہو سکے گا جو کہ اس قسم کی واقفیت سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں امیدوار ایک پختہ خود ستائی نمبر10ایک ایسی امید پر منتج ہوتے ہیں کہ وہ دوسروں سے عزت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا اور ایک پختہ قبولیت نمبر11سے ملکر ایک ایسی امید پیدا ہو گی کہ مالک عالیشان شہرت حاصل کرے گا اور آدمیوں میں سے تمام افراد سے شاباش لے گا جبکہ ایک ناقص قوت ہوسناکی سے ملکر اکثر کاہلی اور آرام طلبی کو ابھارتی ہے کہ وہ متیقّن ہوتا ہے کہ مستقبل اس کیلئے خود اسباب مہیا کریگا پس طاقت کا عمل قوت عاقبت اندیشی نمبر12کے بالکل خلاف ہوتا ہے اور دھوکا فریب جعل سازی وغیرہ کو ابھارتا ہے اور مالک کو مشکلات یا رکاوٹوں کو زیادہ آسان اور عمدگی سے حل ہو جانے کے قابل خیال کرنے کی رغبت دلاتا ہے جتنی کہ وہ دراصل ہوتی ہیں، وہ ہمیشہ گلابی رنگ کی عینک سے دیکھنے کا عادی ہوتا ہے اسکی مستقبل کے متعلق خواہشیں ماضی کی ناکامیوں سے کبھی افسردہ نہیں ہوتیں ،پرواہ نہیں کہ کتنی ہی مرتبہ اُسے مایوس ہونا پڑے وہ ہمیشہ مستقبل پر نظر رکھے گا اور ان احساسات کے ساتھ اس کی ہر ایک چیز اپنی بہتر صورت میں ظاہر ہو گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار