

Loading content...
اس کا عمل انصاف اور راست روی کے تاثرات پیدا کرنا ہے اور اخلاقی طور پر درست اور جائز جذبات پیدا کرنا بھی اسی کا کام ہے اس کا مالک اگرچہ برتائو میں سخت ہو گا کیونکہ بے غرض انسان قدرتی طور پر سخت ہوتا ہے اور کسی حرص و تحریص یا دبائو سے اپنا سیدھا راستہ نہیں چھوڑتا لیکن ہمیشہ کاروبار میں ممتاز، راست رو، راست گفتاراور راست کردار ہو گاوہ انصاف ہوتا دیکھنے کا متمنی ہوگا وہ دو اجنبیوں میں بھی لڑائی کو بند کرا دے گا اور عموماً طبعی طور پر کمزور آدمی کی پاسداری کرے گا اور اس جھگڑے یا قصہ کو راستبازی سے سلجھانے یا نمٹانے کی کوشش کرے گا یہ طاقت دوسری طاقتوں کو عمدگی سے راہنمائی کرنے کے لئے بہت زیادہ ممدو معاون ہوتی ہے اور مالک کو دوسروں کے حقوق سے آگاہ کرتی ہے اور تنبیہً خیر خواہی کی مدد کرنے میں اصرار کرتی ہے انصاف کرو اس سے پہلے کہ تم فیاض ہو جب یہ خیر خواہی سے مملو ہو تو یہ شکرگزاری کے تاثرات کو ابھارتی ہے ندامت پشیمانی اس کی عملی مشق کے نتائج ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار