

Loading content...
ناموافق حالات کو تبدیل کرنے کی کبھی کوشش نہیں کرتا اور جب یہ طاقت بہت زیادہ مضبوط ہو تو یہ سرکشی یا ضد پیدا کرتا ہے جو التجائوں یا استدعائوں سے اور زیادہ طاقتور ہوتی ہے تب یہ چال یا ڈھنگ کو ایک خاص سختی اور آواز کو ایک فیصلہ شدہ زور یا دبائو بخشتی ہے یہ قوت عام طور پر دوسرے اثرات کے ساتھ ملی ہوئی ہوتی ہے اور ان کے کام کو لمبا اور مسلسل کرنے میں مددگار ہوتی ہے مثلاً جب یہ جنگجوئی کی طاقت سے ملی ہوئی ہو تو یہ ایک فیصلہ شدہ بہادری اور عظیم تر استقلال ظاہر کرتی ہے جو کہ خرد گزاشتوں کو شکستیں یا ناکامیاں کبھی تصور نہیں کرتی اور دیانتداری نمبر14 یا صاف باطنی کی طاقت کے ساتھ مل کر یہ مضبوط اور پختہ دیانت کو ظاہر کرتی ہے کوئی شخص ایسے انسان کو اپنے سیدھے اور جائز راستے سے ورغلانے یا منحرف کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا یہ ہمت برداشت اور صبر عطا کرتی ہے اور یہ براعظم امریکہ کے سرخ ہندوستانیوں یعنی اصلی سرخ باشندوں کے سروں میں زیادہ مضبوط اور ابھری ہوئی ہوتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار