

Loading content...
وہ لوگوں کی تکلیف پر ہرگز رحم نہیں کھاتا اور مظلوموںکی مصیبت اور محتاجوں کی بیکسی پر ذرا نہیں پسیجتا اس قوت کے بے جا استعمال سے یہ نقصان ہوتا ہے کہ ایسا شخص جس کے دماغ میں یہ قوت افراط کے ساتھ ہوتی ہے مروت کے مستحق اور غیر مستحق میں تمیز نہیں کرتا اور جلد تر دھوکے میں آجاتا ہے اور اکثر فیاضی کی کثرت سے وہ اپنے آپ کو برباد کر لیتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار