

Loading content...
وہ ان شخصیات میں سے ہوتا ہے جو کہ اپنے افسروں کے ایک تعریف کے لفظ کے بیتابانہ منتظر رہتے ہیں اور پھر ان کو بڑی خوشی سے نوٹ یاقلمبند کر لیتے ہیں خواہ ان کے افعال شریفانہ یا کمینہ یا بہت ہی قبیح ہی کیوں نہ ہوں وہ انکی یاداشت کیلئے بڑے آرزو مند ہوتے ہیں،جنگجوئی کی قوت کے ساتھ ملکر اگرچہ بلند اور اعلیٰ جذبات مفقود ہی ہونگے یہ طاقت لڑائیوں میں اس کی شمولیت یا تشدد کی کسی دوسری قسم میں اس کی دلیری و بہادری کی استعداد اور قابلیت کی پسندیدگی کی خواہش یا تمنا عطا کرتی ہے اور اگران دونوں کے ساتھ تباہ کاری(نمبر4) بھی شامل ہو تو اس وقت تک اس کی تسلی و تشفی نہ ہو گی جب تک وہ اپنے ہمعصر لوگوں میں انتہائی تباہی وبربادی خواہ وہ جسمانی ہو یا روحانی پیدا نہ کرے اور جب اعلیٰ و ارفع جذبات بھی ساتھ منسلک ہوں تو یہ بلند و شریفانہ اوصاف کی پسندیدگی کی آرزو پیدا کرتی ہے اور جب ادنیٰ قسم کے جذبات کے ساتھ مخلوط ہو تو یہ بے حقیقت و حقیر کمالیت کی تعریف کا بھی متلاشی ہو گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار