

Loading content...
اِس طاقت کا محلِ وقوع سر کے پچھلے حصہ کے سرے پر ہے، بعینہ چوٹی پر اور اس کے ابھار کی وسعت اور قوت کا زور اس حصہ کے ابھار یا اونچائی سے ظاہر ہوتا ہے جب یہ بڑی ہو تو سر پچھلی طرف اور اوپرسے اٹھا ہوا سا ہو گا ، اس طاقت کا عمل اپنی قدر کرنے کے جذبات پیدا کرنا ہے اِس کا مالک اپنے افعال پر قانع ہو گا اس لئے نہیں کہ وہ بذات خود غور طلب ہیں بلکہ اس لئے کہ وہ اس کے کام ہیںوہ متیقن ہوتا ہے کہ اگر کوئی کام کیا جا سکتا ہے تو صرف وہی ایک شخص ہے جو اس کو سر انجام دے سکتا ہے وہ خود اعتماد ہوتا ہے اور اسے ایسے تاثرات سے کوئی لگائو نہیں ہوتا کہ وہ کسی سے کم ہے،وہ اس کا انتظار بھی نہیں کرتا کہ کوئی اس کی قدر و قیمت کا اندازہ کرے لیکن وہ دنیا کو دکھااور بتا دیتا ہے کہ وہ ایک مقتدر انسان ہے اور وہ اپنی عمدہ خصوصیات پر اسطرح اتراتا اور نازاںہوتا ہے جس طرح ایک مور اپنے خوبصورت پروں کو دکھانے کے لئے سنورتا ہے اور جب یہ قوت اچھی طرح نمایاں ہو تو یہ مالک کو مرتبہ اور متکبرانہ و ملوکانہ برداشت بھی عطا کرتی ہے دوسری طاقتوں سے ملکر خود ستائی اسکی استدلالی قابلیتوں ،نتیجہ براری کی طاقتوں اور قوت فیصلہ پرفخر کرنے میں ممدو معاون ہوتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار