

Loading content...
اگر دماغ کا نچلا حصہ تنگ ہو تو یہ جگہ معمول سے کسی قدر اوپر متعیّن ہو گی اس قوت کا عمل کسی چیز کو بنانے یا تعمیر کرنے کی خواہش یا ارادے کو پیدا کرنا ہے کوئی شخص جو کلوں(مشینوں) کا علم رکھتا ہو اس کی یہ طاقت بہت نمایاں ہو گی یہ قوت جراہوں کو اپنے عملِ جراحی میں کامیاب بناتی ہے اس قوت کا مزاج سے کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی اُس پھرتی یا خوش طبعی سے جو کسی مصوّر یا صناع میں ظاہراً ہوتی ہی ہے، اس قوت کا کام صرف صنعت کاری کا خیال یا خواہش پیدا کرتا ہے اگر یہ قوت دماغِ انسانی میں مضبوط اور نمایاں طور پر ہو تو یقین کیجئے کہ وہ شخص کبھی وقت ضائع نہ کرے گا اور کبھی اپنی طاقت یا استعدادکو بے ضرورت خرچ نہ کرے گا ، وہ ایک موجدانہ اور ہنر مند دماغ کا مالک ہوتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار