

Loading content...
اس کا عمل مالک کو دنیاوی دولت کے حصول اور خزائن جمع کرنے کے لئے مستعد کرتا ہے اپنی ضروریات کو کم کر کے بغیر کسی خیال کے کہ دوسرے اسے استعمال کریں گے ،اس کا مالک خالص جمع کرنے کی خوشی کیلئے جمع کرتا ہے اور خواہ اِس کے پاس بے شمار دولت ہو وہ اپنی دولت کی ایک پائی سے بھی دست بردار ہونا نہیں چاہتا اگر یہ طاقت مضبوط ہو اور طاقتِ دیانتداری(نمبر16) یا صاف باطنی کمزور ہو تو وہ صرف باقاعدہ اور جائز طریقوں سے ہی دولت جمع نہ کرے گا بلکہ وہ اپنی خواہشات کے حصول کے لئے چوری بھی اختیار کرے گا اور جب یہ دیانتداری (نمبر16) اور ایک بڑی اور نمایاں راز داری سے مملو ہو تو یہ جیب تراش، دھوکا بازاور چھوٹے عامل پیدا کرتی ہے اور اگر اس کے ساتھ ایک بڑی قوت قوتِ شناخت(نمبر27) کا مقام مل جائے تو یہ خانہ بدوشوں کے طور پر سفر کرنے والاآوارہ گرد بنا دے گی اور ایک جنگجوئی(نمبر5) اور تخریب(نمبر6) اور کمزور دیانتداری(نمبر16)و فیض رسانی(نمبر13) کے ساتھ مل کر یہ فائدے کیلئے تشدد کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، یعنی اس کا مالک روپیہ کی خاطر قتل تک دریغ نہ کرے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار