

Loading content...
یہ جگہ دماغ کے پچھلے حصے کے درمیان صرف اونچی ہی نہیں ہوتی بلکہ قوت نمبر6تباہ کاری سے بھی آگے تک ہوتی ہے ، جب یہ دونوں جگہیں اچھی طرح نمایاں ہوں تو سر کے اطراف کی یعنی دائیں اور بائیںنچلے اور درمیانی حصے عمدہ طور پر بھرے ہوں گے اِس قوت کا عمل دوسری طاقتوں کے اثر کو روکنا یا محدود کرنا ہے جب کہ جگہ کم نمایاں ہو تو ایسا شخص بہت باتونی ہو گا اور اس میں ان لوگوں سے جن سے اسے ملنے کا اتفاق ہو ،اپنے رازوں میں حصہ دار بنانے کی تحریک کو قابو میں رکھنے کی قوت نہ ہو گی اور جب حسب معمول نمایاں ہو تو نہ صرف وہ کفایت شعار اور دور اندیش ہی ہو گا بلکہ دوسرے لوگوں کے راز دریافت کرنے میں عیار و چالاک ہو گا اور حقیقتاً یہ ایسے صاف و صریح نتائج اخذ کرنے میں ممدو معاون ہوگا اور اسے ہر وقت اور ہر حالت میں ہوشیار رہنے کی طاقت عطا کرے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار