

Loading content...
یہ عمدہ قصاب بن سکتا ہے کیونکہ وہ جانوروں کو بغیر کسی پشیمانی کے مار سکتا ہے اور نہ ہی وہ بعض لوگوں کی طرح خون دیکھ کر لرز اٹھتا ہے جہاں یہ ابھار یا ورم وقت خیر اندیشی یا سخاوت(نمبر13)سے کمزور کی گئی ہو تو اس کی قوت ہلاکت بے روح یا مردہ اشیاء کو توڑنے پھوڑنے تک محدود ہو گی وہ گو وحشت و جہالت کی اس حد تک نہ بھی پہنچے تاہم وہ ایک ہی ضرب سے اشیاء کے توڑنے یا چور چور کر دینے کا خواہاں ضرور ہو گا،جب جنگجوئی(نمبر5)اور قوت تخریب(نمبر6)ایک جا ہوں تو ایسا شخص انتہائی زودرنج اور غصے میں بے قابوہو جانے والا ہو گا، بعض حالتوں میں وہ اپنے غصہ کو جسمانی تشدد سے نکالنے کے راستے تلاش کرے گا اور اگر یہ طاقت جنگجوئی(نمبر5)یا ظرافت (نمبر20 )دونوںسے پیوستہ ہو تو وہ طنزیہ طور پر دشنام طراز ہو گا اس کی زبان ان لوگوں کے حق میں جو اس کی ناراضگی کے مستوجب یا سزاوار ہوں ملامتانہ رویہ اختیار کرے گا ، اس سرخ گرم تلوار کی طرح جو کہ ایک ہی وقت میں کاٹ بھی دیتی ہے اور جلا بھی دیتی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار