

Loading content...
دماغی قوتوں کی تفصیل علمِ دماغ کے ماہرین نے نہایت ہی عمدگی سے کی ہے ان کا بیان ہے کہ دماغِ انسان میں پینتیس اخلاقی و عقلی طاقتیں ہیں اور ہر ایک طاقت دماغ کے ایک خاص حصے سے تعلق رکھتی ہے، یہ طاقتیں ہر ایک انسان کے دماغ میں یکساں نہیں ہوتیں بلکہ کسی انسان کے دماغ میں کوئی طاقت زیادہ ہوتی ہے اور کسی کے دماغ میں کوئی ، علمِ دماغ کے علماء نے جس تفصیل اور تشریح کے ساتھ ان قوتوں کو بیان کیا ہے اس کو عملاً چند ابواب میں بیان کیا جائے گا ، اہل فرنگ علمِ دماغ کو فریالوجی کے نام سے یاد کرتے ہیں عربی میں اس کو علمِ دماغ فارسی میں علمِ ساسر اور سنسکرت میں اس کا نام مَستک ودیا ہے، اس باب میں ہم صرف اِن قوائدِ دماغی کی ترقی، ترتیب اور ان کے مقامات کی پہچان ، دماغ کے مختلف پہلوئوں کے نقشوں کے ذریعے واضح کریں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار