

Loading content...
جس کے دانت بہت بڑے ہوں وہ بہت بے شرم اورشرارتی ہوتا ہے اگر معمول سے بڑے دانت ہوں تو وہ شخص مغرور اور دلیر ہوگا ،اگر دانت معمول سے چھوٹے ہوں تو وہ بے سمجھ،حاسد،بد اعتماد اور بہت کھانے والا ہو گا، جس کے دانت چھوٹے اور علیحدہ علیحدہ ہوں وہ ایماندار اور دیانتدار، حلیم الطبع اور خوش خلق ہو گا، جس کے دانت باہم ملے ہوئے ہوں اُس کی رغبت قصہ کہانی کی طرف زیادہ ہوتی ہے ، ہر ایک علم کے سیکھنے کا شوق رکھے گا جس کے دانت بہت بڑے یا بہت چھوٹے ہوں اور خوب جمے ہوئے ہوں وہ تندرست نیک دل اور امیر ہو گا لیکن جس کے دانت ایک جیسے نہ ہوں ٹیڑھے میڑھے ہوں وہ مفلس اور مکار ہو گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار