

Loading content...
جب مومنین پہنچ جاتے ہیں پھر وہ اس کمرے کے باہر نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہیں اور دعائے تعجیل فرج کرتے ہیں اور آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کے دشمنوں پر تبرا کرتے یعنی جن لوگوں نے کربلا میں خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام پر ظلم کئے تھے ان پر تبرا کرتے ہیں اس طرح کچھ وقت صرف کیاجاتا ہے اس کے بعد اندر جاکر اس نیاز پر سے کپڑا ہٹایاجاتا ہے تو وہاں جناب ابو الفضل العباس علیہ الصلوات والسلام کے دست مبارک کا نشان موجود ہوتا ہے اور اسی کو نیاز کی منظوری کی علامت مانا جاتا ہے اور اسی نشان کی موجودگی کی وجہ سے بھی اسے حاضری کہاجاتا ہے کہ ا س نیاز پاک میں خود شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کی حضوری ہوتی ہے … اس کے بعد اس نیاز کو باہر نہیں لایا جاتا بلکہ اسی کمرے میں جاکر سارے لوگوں کے ہاتھ دھلائے جاتے ہیں اور وہاں انہیں نیاز پیش کی جاتی ہے اور نیاز کھانے کے دوران ظالمین پر لعنت کرنا بڑا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ظالمین کے ظلم کا سب سے زیادہ صدمہ شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کو پہنچا تھا اس لئے دشمن پر لعنت کرنے سے انہیں سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار