

Loading content...
حاضری پا ک کے تیار کرنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اس کیلئے ہر چیز کے حلال طیب و طاہر ہونے کا بہت زیادہ خیال رکھا جاتا ہے یعنی جس مکان میں اسے تیار کیا جاتا ہے اس مکان کو ازسرنو پاک کیاجاتا ہے صفائی کی جاتی ہے، اس کی تیاری کیلئے نئے برتن لائے جاتے ہیں، سوجی کا حلوہ تیار کرنے میں جو گھی استعمال کیا جاتا ہے وہ بھی مومنین کے ہاتھوں کاتیارکردہ لایا جاتا ہے …حتیٰ کہ آگ جلانے کیلئے جو لکڑیاں استعمال ہوتی ہیں انہیں بھی پہلے پاک کیاجاتا ہے اگرچہ یہ آگ بھی مطاہرات میں سے ہے مگر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جلنے سے پہلے بھی انہیں پاک ہونا چاہیے تاکہ وہ نجس حالت میں نیاز والے کمرے میں نہ جائیں … اسے باوضو حالت میں بڑی احتیاط سے تیار کیا جاتا ہے، جب یہ نیاز تیار ہوجاتی ہے تو اس وقت اسے ایک بڑے سے کھلے برتن ]تھال[ میں ڈال کر تیار کرنے والے کمرے میں رکھ دیا جاتا ہے اور باہر سے مومنین کو بلایا جاتا ہے اور اس میں کسی دشمن آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شامل نہیں کیا جاتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار