

Loading content...
دوستو! اہل تشیع میں ایک حاضری پا ک کا تصور بھی ہے دراصل یہ جناب شہنشاہِ وفا، کردگارِ ادب سرکار ابوالفضل العباس علیہ الصلوات والسلام کی نیاز ہوتی ہے اس کیلئے تاریخ یا وقت مقرر نہیں ہوتا بلکہ جب اور جس وقت کوئی چاہتا ہے حاضری کروا سکتا ہے …یہ بھی عرض کردوں کہ اسے حاضری کیوں کہاجاتا ہے؟… اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ باقی جتنی نیازیں ہوتی ہیں ان میں یہ شرط نہیں ہوتی کہ مومن خود چل کر نیاز کے پا س آئے بلکہ اکثر نیازیں مومنین کے گھروں میں بھجوائی جاتی ہیں مگر اس نیاز کا اتنا احترام کیا جاتا ہے کہ یہ نیاز کسی کے پاس چل کر نہ جائے بلکہ سب اس کی حاضری میں آئیں اس لئے اسے حاضری کہاجاتا ہے … اس کی ایک وجہ اور بھی ہے جسے میںحاضری کے طریقہ کے آخرمیں عرض کروں گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار