

Loading content...
مخالفین ہمیشہ آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کی دشمنی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور برادران اہل سنت کوآل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کے قریب جانے سے روکنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں اس لئے انہوں نے یہ مشہور کردیا کہ یہ امام جعفرؐ الصادق علیہ الصلوات والسلام کی نیاز نہیں بلکہ یہ امیرمعاویہ کی موت کی خوشی مناتے ہیں جبکہ وہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ امیرمعاویہ کی موت 21 رجب کو ہوئی تھی نہ کہ 22 رجب کو… حقیقت یہ ہے کہ یہ آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کے مخالفین کا صرف گمراہ کن پروپیگنڈا ہے ورنہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور شیعہ سنی احباب میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش ہے اس لئے لازم ہے کہ ان تخریب کاروں سے بچنا چاہیے جو آپس میں لڑا کر اپنی دکان چمکاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار