

Loading content...
دوسری طرف مخالفین ہمیشہ موقعہ کی تلاش میں رہتے تھے اس لئے یہ تقریب آدھی رات کے بعد منائی جاتی تھی مومنین اس وقت اپنے گھروں سے نکلتے تھے جب ساری دنیا سورہی ہوتی تھی وہ اس وقت گھر گھر جاکر اپنے محسن امام علیہ الصلوات والسلام کی نیاز بھی تناول فرماتے تھے اور اس طرح گھر گھر میں دعا اور درود کی محفلوں کا قیام بھی ہوجاتا تھا اور اس میں تجدید عہد و بیعت بھی ہوجاتی تھی اور اس نیاز کی برکت سے رزق میں برکت ہوجاتی ہے اور ہر وہ شخص آج تک یہ عید مناتا ہے جو امام جعفر الصادق علیہ الصلوات والسلام سے عقیدت رکھتا ہے، اس میں شیعہ سنی میں کوئی امتیاز نہیں … اس نیاز کیلئے عام طور پر چھوٹی چھوٹی میٹھی روٹیاں پکائی جاتی تھیں جنہیں مقامی زبان میں کونڈے کہاجاتا تھا اس لئے اس کا نام کونڈے والی عید ہوگیا … اب تو اس میں بہت سے کھانے کھیریں حلوے وغیرہ شامل ہوچکے ہیں اور یہ سب کچھ اس کی افادیت کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ صدیوں کے تجربات کے بعد لوگوں نے سمجھ لیا ہے کہ یہ نیاز ایک طرح سے وسعت رزق کا ذریعہ بھی ہے اور یہ نیاز کرنے والا کبھی فاقوں کا شکار نہیں ہوتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار