

Loading content...
میں اس کا اجمالی ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ جب سرور دوجہاں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آخری حج سے واپسی پرمقام خم غدیر پرپہنچے تھے تو اللہ جل جلالہ کی طرف سے وحی ہوئی بلغ ما انزل الیک … اے میرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ اس کو امت تک پہنچا دیں جو ہم نے آپ کی طرف نازل فرمایا ہے اگر آپ نے یہ پیغام نہ پہنچایا اور اعلان ولایت نہ کیا تو گویا آج تک آپ نے رسالت کا کوئی کام کیا ہی نہیں …اس حکم اِلٰہی کے بعد آپ نے جناب بلال سے فرمایا تھا کہ آپ آذان دیں تاکہ آگے جانے والے قافلے واپس آجائیں اور جو حاجی پیچھے ہیں وہ یہاں پہنچ جائیں، جب سارے لوگ جمع ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اونٹوں سے پالان اترواکر ایک بہت اونچا منبر بنوایا تھا اور اس پر سوار ہوکر آپ نے ایک طویل خطبہ انشا فرمایا اور اسی دوران انہوں نے جناب امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کو اپنے ساتھ منبر پر سوار کیا اور اس کے بعد پوری امت سے اقرار کروایا کہ کیا میں تمہارا مولا و مالک نہیں ہوں؟ …اس کا سارے اصحاب نے اقرار کیا …اس طرح تین مرتبہ اقرار کروانے کے بعد آپ نے امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کا دست مبارک اپنے دست اقدس میں لیا اور اس طرح بلند فرمایا کہ ان کے بغلوں کی سفیدی ظاہر ہوگئی اور آپ نے سارے اصحاب سے فرمایا کہ من کنت مولاہ فعلی علیہ الصلوات والسلام مولا… جس جس کے ہم مولا ہیں ہمارے بعد ان کے مولا و مالک امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار