

Loading content...
دوستو! یہاں برادران اہل سنت کی ایک غلط فہمی کورفع کرنا بھی ضروری ہے کہ عام طور پر سواد اعظم میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ شیعہ اس دن خلیفہ ثانی حضرت عمر بن خطاب کی موت کا جشن مناتے ہیں …حقیقت یہ ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ اسلام کی ساری تاریخیں اٹھا کر دیکھ لیں حضرت عمربن خطاب کا انتقال 9 ربیع الاوّل کو ہوا ہی نہیں کیونکہ ان کے انتقال کا دن 29 ذوالحجہ ہے جس کی وجہ سے اکثر مقامات پر 29 ذوالحجہ کو یوم عمر بھی منایا جاتا ہے کچھ عرصہ قبل تو پاکستان میں بھی یہ دن منایا گیا اور سپاہ صحابہ نے شیعوں کے ایام عزا میں مداخلت کیلئے اسے یکم محرم کو منانے کا اعلان بھی کروایاتھا اور کچھ عرصہ پاکستان میں یکم محرم کو یوم عمر منایا بھی گیا اور آج سرکاری طور پر تو اس دن چھٹی نہیں ہوتی مگر ریڈیو ٹی وی پر اس دن یوم عمر کے حوالے سے کئی پروگرام دکھائے جاتے ہیں اس لئے برادران اہل سنت کو اس دن کی عید کے بارے میں کسی شک و شبہ میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے… ہاں اس اشتباہ کی ایک وجہ ہماری سمجھ میں بھی آتی ہے کہ اس دن شیعہ حضرات عمر ابن سعد ملعون کا پتلا بناتے ہیں اور جس طرح جناب مختیار ثقفی سلام اللہ علیہ نے اس ملعون کی لاش جلائی تھی اسی طرح بعض مقامات پر اس کا پتلاجلایا جاتا تھا اور اس پر نعرے بھی لگائے جاتے تھے جس میںشاید مرگیا عمر ملعون یا اس جیسے نعرے بھی لگائے گئے ہوں گے جس کی وجہ سے برادران اہل سنت اس اشتراک نام کی وجہ سے غلط فہمی کا شکار ہوگئے یا انہیں عمداًاس غلط فہمی میں مبتلا کیا گیا بہرحال جیسے بھی ہوئی یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی اور آج تک باقی ہے اس لئے مناسب ہے کہ اس غلط فہمی کو رفع ہوجانا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار