

Loading content...
اسی طرح برادران اہل سنت نے بھی لکھا کہ ایک شخص نے جنت کی دہلیز کے بوسے کی نذر مانی اور کام پورا ہونے کے بعد اس نے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا تو آپ نے وہاں اس کی والدہ کی مزار کی شبیہ بنوا کر اسے بوسہ دلا یا کہ اب تیری منت پوری ہوگئی ہے…]خلاصہ[ جب ایک عام عورت کی قبر کی شبیہ سے رکھا جانے والا رویہ عین اس کے ساتھ قرار پاتا ہے تو پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے شبیہوں سے رکھا جانے والا رویہ اور ادب ان کی ذات سے کیسے قرار نہیں پائے گا اس لئے ہم ہر منسوب مقام کا اتنا ہی ادب کرتے ہیں جتنا معصومین علیہم الصلوات والسلام کے روضہ ہائے اطہر کا اور جو ان کا ادب نہیں کرتا وہ اس کا ذاتی فعل ہے شیعہ عقیدہ ادب و احترام کا ہے اور بقدر ادب فیض بھی ملتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار