

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ ہم جب بھی کسی مقام مقدس کی زیارت کو جاتے ہیں تو وہاں معصومین طاہرین علیہم الصلوات والسلام کے جسم سے استفادہ کرنے نہیں جاتے بلکہ ان کی روحانیاتی حیثیت سے استفادہ کرنے جاتے ہیں جو کسی بھی مقام سے کیا جا سکتا ہے جیسا کہ شیعہ روایات میں ہے کہ اگر کوئی شخص کسی صحرا میں موجود ہو اور وہ وہاں معصومین علیہم الصلوات والسلام کی زیارت کرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ اس صحرا میں کسی پاکیزہ جگہ سے مٹی جمع کرکے ایک مقام بنالے اور وہاں مناسک زیارت ادا کر لے تو گویا اس نے اصل مقامات کی زیارت کرلی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار