

Loading content...
دوستو! متعدد مقامات پر ہم لوگ معصومین علیہم الصلوات والسلام کے نام سے منسوب مقامات بناتے ہیں اور مخصوص دنوں میںخصوصی طور پر اور عام اوقات میں عمومی طور پر وہاں زیارت کو جاتے ہیں جیسا کہ کہیں قصر ابوطالب علیہ الصلوات والسلام ہے تو کہیں مقام صاحب الزمان عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف ہے اسی طرح بہت سے معصومین علیہم الصلوات والسلام سے منسوب مقامات ہیں اور امام بارگاہیں ہیں تو یہ بھی امام حسین علیہ الصلوات والسلام سے منسوب مقامات ہیں اس لئے انہیں ایران و عراق میں حسینیہؐ کہاجاتا ہے اسی طرح ایران میں کئی امام بارگاہیں شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف سے منسوب کرکے بنائی جاتی ہیں انہیں مہدؐیہ کہا جاتا ہے یہ دراصل عبادت کیلئے مخصوص مقامات ہوتے ہیں جیسا کہ گلی محلے میں مساجد بنائے جاتے ہیں جو عبادت کیلئے بنائے جاتے ہیں اور وہ مسجد الحرام کی شبیہ ہوتے ہیں اسی طرح معصومین علیہم الصلوات والسلام سے منسوبہ مقامات بھی ان کے حقیقی مقامات کی شبیہ ہوتے ہیں اس لئے شیعہ عقیدہ ہے کہ جو مقام بھی معصومین علیہم الصلوات والسلام سے منسوب ہو اس کا بھی وہی ادب و احترام واجب ہوتا ہے کہ جو اصل روضہ ہائے اقدس کا ہے جیسا کہ حرم کعبہ میں جو جو چیزیں حرام ہیں یعنی جوتے پہننا، تھوکنا، سگریٹ نوشی کرنا یا کوئی بھی سوئے ادبی حرام ہے وہ مساجد میں بھی حرام ہوتی ہے کیونکہ یہ شبیہ ہے اور شبیہ کے ساتھ اصل جیسا رویہ رکھنا لازم ہوتا ہے… جیسا کہ قربانی کے جانور جناب اسماعیل علیہ السلام کے بدلے میں آنے والے دنبے کی شبیہ ہوتے ہیں اس لئے ان کے احترام کو اللہ جل جلالہ نے قرآن میں عین تقویٰ قرار دیا ہے اسی طرح شعائر آئمہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کا احترام بھی عین تقویٰ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار