

Loading content...
دوستو! ذکر کے کئی اقسام ہیں ان میں ایک تذکر وجودی ہوتا ہے یعنی کوئی ایسی چیز جو جسمانی وجود رکھتی ہو اور اسے دیکھ کر کسی کی یاد تازہ ہوجائے اسے تذکر وجودی کہا جاتا ہے اور یہ سارے تابوت اورشبیہات ایک طرح کا تذکر وجودی ہیں کہ انہیں دیکھنے سے ہی اللہ کے انوار اِلٰہی کی یاد تازہ ہوجاتی ہے اور ان پر نگاہ کرنے سے ان کی یاد دل میں جنم لیتی ہے اور جب تک وہ سامنے رہتے ہیں ان کی یاد دل میں باقی رہتی ہے جیسا کہ اللہ نے تابوت سکینہ اور باب حطہ کو تذکر وجودی قرار دیا تھا اور ان کے ساتھ رکھا جانے والا رویہ اصل ذوات سے قرار دیا تھا… آپ تابوت سکینہ کا ذکر کلام اِلٰہی میں دیکھ سکتے ہیں آپ کو معلوم ہے کہ اس تابوت سکینہ میں کیا کیا تھا؟… اس میں تبرکات انبیا علیہم السلام تھے، اس میں جناب موسیٰ علیہ السلام و جناب ہارون علیہ السلام اور ان کے اوصیا کے پرانے لباس اور پرانی جوتیاں تھیں، ان کے استعمال کا سارا سامان تھا، کیونکہ انہیں انبیا علیہم السلام سے نسبت تھی اس لئے اللہ نے باب حطہ کے سامنے تابوت سکینہ رکھوا کر حکم فرمایا تھا کہ تم میں سے وہی لوگ نجات یافتہ ہوں گے جو ان کے سامنے سر سجدے میں رکھ کرحطہ حطہ کہتے جائیں گے یعنی معافی معافی کہتے ہوئے سر بہ سجود ہو جائیں گے … دوستو! کلام اِلٰہی صرف پرانے لوگوں کی کہانیاں نہیں بلکہ ہمارے لئے قیامت تک کیلئے ایک دستور العمل بھی ہے اور اگر اس واقعے کا ہماری ذات سے کوئی تعلق نہیں ہے تو اللہ جل جلالہ نے اسے بیان ہی کیوں فرمایا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار