

Loading content...
دوستو! ہمارے آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام کے جو ایام شہادت ہوتے ہیں ان پر ہم ان کے مقدس تابوت کی شبیہ بنا کر ان کی یاد مناتے ہیں، ہاں جن پاک مخدارت عصمت صلص کے تابوت بنائے جاتے ہیں انہیں مردوں کے سامنے نہیں لایا جاتا بلکہ وہ تابوت تیار بھی مستورات ہی کرتے ہیں اور مستورات ہی میں انہیں برآمد کیا جاتا ہے کیونکہ جو پاک پردہ داران توحیدو رسالت صلوات اللہ علیہن ہیں ان کی ہر چیز کو پردہ ہوتا ہے، ان کے ناموں کو بھی مردوں سے پردہ ہوتا ہے، ان کے منسوبات کو بھی مردوں سے پردہ ہوتا ہے، ان کے متعلقات کو بھی پردہ ہوتا ہے، اور یہی پردہ داری قائم رکھنا ہی اصل ادب و احترام ہے اور اس کے خلاف کرنا سوئے ادبی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار