

Loading content...
دوستو! یہاں منت ماننے کا طریقہ بھی عرض کردوں تاکہ کوئی شخص پریشان نہ ہو (منت چاہے مہندی پاک کی ہو یا علم پاک کی یا سیج پاک کی یا گہوارے پاک کی) اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے وضو کریں اور اس کے بعد خلوص نیت کے ساتھ شبیہ پاک کے پاس جائیں اگر وہاں موقعہ ملنے کا امکان ہو تو پھر شبیہ پاک کے سامنے جا کر دورکعت نماز ہدیہ اس شبیہ کی مالک ذات کا ادا کریں، یعنی اگر علم پاک کی منت ہے تو وہاں دورکعت نماز جناب کردگارِ وفا ابوالفضل العباس علیہ الصلوات والسلام کا ہدیہ ادا کریں اور اگر مہندی پاک کی منت ہوتو وہاں امام حسین علیہ الصلوات والسلام کی دخترپاک صلوات اللہ علیہا کا ہدیہ دو رکعت نماز ادا کریں، جب نماز سے فارغ ہوجائیں تو شبیہ پاک کے سامنے سر جھکا کر عرض کریں آپ ہمارا یہ مسئلہ حل فرمادیں ہم اگلے سال آپ کی مہندی پاک تیار کرکے پیش کریں گے یا علم پاک تیار کرکے پیش کریں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار