

Loading content...
دوستو! یہ پیمانہ معجزات ہوتے ہیں منتوں سے مرادوں کی تکمیل ہوتی ہے جس مذہب میں یہ تصور موجود ہی نہ ہو وہ اِلٰہی دین ثابت ہوہی نہیں سکتا اس لئے ہم کہتے ہیں کہ جس آدمی کو مذہب شیعہ پہ اعتراض ہو وہ مشکل میں شبیہوں کے پاس جاکر منت مان کر دیکھے، کوئی بیمار ہے، کوئی اولاد سے محروم ہے، کوئی کسی کیس میں بلاجرم پھنسا ہوا ہے یا کوئی کسی دوسری پریشانی میں مبتلا ہے تو وہ سچے دل سے منت مانے اور اس دین کی صداقت کے ثبوت کے طور پہ اللہ جل جلالہ سے عرض کرے تو اس کی منت ضرور پوری ہوجاتی ہے جو اس کا ثبوت ہوتا ہے کہ یہ دین اللہ جل جلالہ کی طرف سے آیا ہے کسی انسان کا اپنا وضعی نہیں ہے …یہی وجوہات ہیں کہ ہم روضہ اطہر کی شبیہ بناتے ہیں کیونکہ زیر قبہ مبارک دعا رد نہیں ہوتی اسی طرح شبیہ اطہرکے پاس کی جانے والی دعا بھی رد نہیں ہوتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار