

Loading content...
بھائی جو دین سچا ہوتا ہے خالق اس کی تائید میں معجزات کا ظہور فرماتا ہے جس طرح ایک نبی اپنی سچائی کی دلیل میں معجزہ دکھاتا ہے اسی طرح ایک مذہب جو اِلٰہی مذہب ہوگا اللہ جل جلالہ اس کی تصدیق و تائید معجزات سے فرماتا ہے اگر مافوق الفطرت چیزیں دین کی تصدیق و تائید نہ کریں تو انسان کا ایمان کیسے مستحکم ہوسکتا ہے؟ کسی دین کے ساتھ خالق کی حمایت کا اعلان کس طرح ثابت ہوسکتا ہے؟ بس ہم کہہ دیں کہ اس دین میں انسانیت کی فلاح کا سارا سامان موجود ہے اس لئے یہ دین سچا ہے ،یہ تو کوئی بات نہ ہوئی کیونکہ اس طرح تو کوئی بھی مفکر ایک اخلاقیات کی کتاب لکھ کر اسے اللہ کا دین قرار دے سکتا ہے ہمارے پاس اس مفکر کے دئیے ہوئے دین اور اللہ جل جلالہ کے دئیے ہوئے دین میں فرق کرنے کیلئے کون سا پیمانہ ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار