

Loading content...
کئی احادیث ہیں کہ جن میں فرمایا گیا ہے کہ جو آدمی ہماری زیارت مقامات مقدسہ پر جاکر نہیں کر سکتا وہ کسی بھی جگہ پر (چاہے وہ صحرا میں ہی کیوں نہ ہو) جاکر پاکیزہ خاک جمع کرکے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مزار اقدس کی شبیہ بنائے اور وہاں مناسک زیارت ادا کرے تو گویا اس نے مدینہ طیبہ میں اصل مزار کی زیارت کی ہے … اسی طرح ایک شخص کا واقعہ ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اس نے منت مان لی تھی کہ میرا فلاں کام ہوجائے تو میں جنت کی دہلیز پر بوسہ دوں گا، اس کا کام ہوگیا تو اس نے آکر شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگا ہ میں عرض کیا کہ آقا اب میں اپنی منت ]نذر[ کیسے پوری کروں؟ آپ نے فرمایا اگر تمہاری ماں زندہ ہے تو جاکر اس کے قدموں کو چوم لو… اس نے عرض کیا کہ وہ تو فوت ہوچکی ہے، فرمایا پھر تم اس کی تربت کی پائنتی کو جاکر چوم لو … اس نے عرض کیا مجھے اس کی قبر کا علم نہیں کہ وہ کہاں ہے کیونکہ وہ میرے بچپن ہی میں فوت ہوگئی تھی … آپ نے فرمایا تم کسی مناسب مقام پر اس کی تربت کی شبیہ بنا کر اس کے قدموں والی خاک کو چوم لو گویا تم نے ماں کے قدموں کا بوسہ دے لیا ہے اور ماں کے قدموں کو بوسہ دینا گویا دہلیز جنت کو بوسہ دینا ہے … یعنی اللہ جل جلالہ نے انسان کیلئے اس کی ماں کو جنت کی شبیہ بنایا ہے اور ماں کی شبیہ کو عین ماں کا درجہ دیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شبیہ کے ساتھ جو رویہ رکھا جائے وہ عین اصل ذات کے ساتھ ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار