

Loading content...
() دوسری بات یہ ہے کہ اللہ جل جلالہ نے شبیہ بنانے کو اپنے لئے بھی اختیار فرمایا ہے جیسے کعبہ صراح اور بیت المعمور اور عرش اِلٰہی کی شبیہ ہے اسی طرح قربانی کا دنبہ فدیہ جناب اسماعیل علیہ السلام بن کر آنے والے دنبے کی شبیہ ہو تا ہے اس لئے اس کے احترام کا حکم دیا گیا بلکہ اس کی زنجیر اور رسی اور پٹے تک کے احترام کرنے کا حکم دیا گیا ہے …صفا و مروا کی پہاڑیوں میں دوڑ کر ہم خود والدہ جناب اسماعیل علیہ السلام کی شبیہ بنتے ہیں … جمرات جو تین شیطان ہیں یہ بھی شبیہ ہیں اور ہم انہیں پتھر مار کراپنا حج مکمل کرتے ہیں… یعنی ان باتوں سے اللہ جل جلالہ نے ہمیں یہ نظریہ دیا ہے کہ شبیہ کے ساتھ روا رکھا جانے والارویہ عین ذات کے ساتھ ہوتا ہے جیسا کہ ہم شیطان کی شبیہ کو پتھر مارتے ہیں تو یہ عمل اس اصلی شیطان کو پتھر مارنے کے مترادف ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار