

Loading content...
اگر ذوالجناح پاک علیل ہوجائے تو ہم اس کی تیمار داری اپنے بزرگوں سے بڑھ کر کرتے ہیں … ایک صاحب مجھ سے کہنے لگے کہ اگر ذوالجناح پاک خدانہ کرے شدید بیمار ہوں تو کیا آپ اسے ذبح کرنے کی اجازت دیتے ہیں؟ میں نے جواباً عرض کیا کہ اگرآپ کے والد ماجد شدید بیمار ہوں اوربیماری کی شدید اذیت میں مبتلا ہوں تو کیا آپ انہیںذبح کرنے کے متعلق سوچیں گے؟ حالانکہ کئی ممالک میں اب مرسی کلنگ (Mercy Killing) کا قانون پاس ہوچکا ہے کہ اگر کوئی ایسی دردناک بیماری میں مبتلا ہے کہ جس میں اسے شدید اذیت ہورہی ہواور اس کا علاج بھی ممکن نہ ہوتو اس پر ترس کھاتے ہوئے اسے قتل کردینے کی قانونی اجازت دے دی گئی ہے مگر کسی نے اپنے والد کیلئے مرسی کلنگ کی درخواست نہیں گزاری تو پھر ذوالجناح پاک پر یہ ظالمانہ ترس کیوں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار