

Loading content...
دوستو! دیگر شبیہوں کی طرح ہمارے پروسیشنز (Processions) میں شبیہ ذوالجناح کو بھی انتہائی مقدس مانا جاتا ہے کیونکہ یہ اس ذوالجناح کی شبیہ ہے کہ جس نے کربلا میں شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ وفا کی تھی اور آخر میں نہر علقمہ کے کنارے دعا کی کہ خالق مجھے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک میں اپنے مظلوم ہسوار کا انتقام اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لوں اور میں اپنے آقا کے سارے دشمنوں کو اپنی ٹاپوں تلے کچل نہ لوں مجھے اس دنیا میں باقی رکھنا یہ دعا کرکے وہ نہر میں کود کیا اور خالق نے اسے آج تک محفوظ رکھا ہوا ہے اور وہ جبل رضوی میں محفوظ ہے اور ہمارے شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف جو عمومی طور پہ کائنات کے سارے مظلومین کے منتقم ہیں اور خصوصی طور پر اپنے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کے منتقم ہیں جب وہ تلوار انتقام بلند فرمائیں گے تو اسی رہوار کی زین کو زینت بخشیں گے اور ایک ایک مظلوم کا انتقام لیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار