

Loading content...
دوستو! ہمیں اللہ جل جلالہ نے دین اور دنیا کے یہ وسائل عطا فرمائے ہیں اور ان سے توسل نہ کرنا اس کے عطافرمودہ وسائل سے کفران کے مترادف ہے جس کی سزا محرومی ہی محرومی ہے … یہ شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کا علم پاک ہو یا شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف یا امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا علم پاک ہم اسے اپنی عزت و وقار کی علامت سمجھتے ہیں، اسے ہم اپنی حاجتوں کی تکمیل کا وسیلہ سمجھتے ہیں اور انہیں اپنی عقیدتوں کا مرکز سمجھتے ہیں کیونکہ علم چاہے قوم کا ہو یا ملک کا ہو یا مذہب کا ہو وہ ان کیلئے عزت و آبرو کا درجہ رکھتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار