

Loading content...
اسی طرح ہمارے جلوسوں میں کئی علم پاک وہ ہوتے ہیںجو شہنشاہ وفا جناب ابوالفضل العباس علیہ الصلوات والسلام کے نام سے منسوب ہوتے ہیں یہ علم پاک ہمیشہ سیاہ ہوتے ہیں لیکن کربلا میں ان کا جو علم پاک تھا وہ سبز رنگ کا تھا یہ ان کے سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ رکھا جاتا ہے، اسی طرح شہنشاہ مظلومیت علیہ الصلوات والسلام کے نام سے جو علم پاک منسوب ہوتے ہیں ان کا رنگ سرخ ہوتا ہے کیونکہ یہ وہ شہید ہیں کہ جن کا انتقام ابھی تک نہیں لیا گیا ہے… شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کے علم پاک کا رنگ سبز ہوتا ہے جو دین اسلام کی یکجہتی کی علامت ہے ہاں جب آپ تشریف لائیں گے تو آپ کا علم سفید رنگ کا ہوگا اور وہ مخصوص علم ہوگا جو شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دست بدست ان تک پہنچا ہے اور یہی وہ علم ہے جس کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ جب بھی علم کھلتا ہے اور لہراتا ہے تو اس کے لہرانے سے ملکوتِ ارض و سما نصرت کیلئے جمع ہوجاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار