

Loading content...
ہمارے جلوسوں میں ایک علم پاک نہیں ہوتا بلکہ اس میں کئی علم پاک ہوتے ہیں اور یہ بھی سارے لوگ جانتے ہیں کہ علم کی روایت و رسم قبل از تاریخ کی ہے اور ماضی میں علم کے معنی ہیں نشانی یا کسی چیز کی نشاندہی کرنے والا اس علم سے ماضی میں کئی کام لئے جاتے تھے اور کئی باتیں بزبان علم بیان کی جاتی تھیں مثلاً کسی جنگ میں فوج کی پہچان علم ہوتا تھا، دوران جنگ ہنگامے اور شر میں فوج کو حملے کی سمت بتانے کیلئے علم کا اشارہ ہوتا تھا ، اگر کوئی گھر سے دور دراز سفر پر جاتا تھا تو گھر پہ سفید رنگ کا علم لگاکے جاتا تھا کہ تاکہ معلوم ہو کہ گھر کا مالک پردیس ہے اسی طرح کوئی اگر قتل ہوجاتا تھا اور اس کا کوئی وارث نہیں ہوتا تھا یا اس کا ابھی بدلہ نہ لیا گیا ہوتا تھا تواس کی قبرپہ سرخ رنگ کا علم لگایا جاتا تھا، اگر کسی گھر کا اہم فرد فوت ہوجاتا تھا تو اس کے گھر کے اوپر سیاہ علم لگایا جاتا تھا، کسی چراگاہ پر کسی سردار کا قبضہ ہوتا تھا تو وہ اس مرج ]چراگاہ [ میں اپنا علم نصب کر دیتا تھا جس سے کوئی اس کی مقبوضہ چراگاہ میں اپنے جانور نہیں چراتا تھا، اسی طرح قدیم لوگ اس ایک علم سے لاتعداد کام لیتے تھے اور آج بھی یہ کام لئے جارہے ہیں جیسا کہ حاجی حضرات کو اپنے کیمپ کی پہچان علم کرواتا ہے، ہر سیاسی پارٹی کا اپنا اپنا جھنڈا ہوتا ہے جسے اس کی عزت کی علامت مانا جاتا ہے، جب کوئی قوم کسی دوسرے ملک کی بے عزتی کرنا چاہتی ہے تو اس کے جھنڈے جلائے جاتے ہیں یہ بھی پروٹسٹ (Protest) کا ایک طریقہ ہے، ہر کھیل کا کلب اپنا ایک فلیگ (Flag) بناتا ہے جیسا کہ فٹبال لیگ کے جب مقابلے ہوتے ہیں تو اس میں ساری (Top Hundred) ٹاپ ہنڈرڈ ٹیمیں اپنے اپنے کلب کے فلیگ (Flag) کے ساتھ آتی ہیں، ملک کے جھنڈے کی طرح فوج کی ہر رجمنٹ کا ایک علیحدہ فلیگ (Flag) ہوتا ہے جو اس رجمنٹ کی پہچان اور عزت و وقار کی علامت ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار