

Loading content...
اسی طرح سارے ممالک اپنے اپنے ملکوں کے یوم مناتے ہیں تو اس میں ملک کا جھنڈا لہرایاجاتا ہے اور اسے سربراہ مملکت اپنے ہاتھوں سے لہراتا ہے، اسے سلیوٹ کرتا ہے، سلامی کا بینڈ قومی ترانے کی دھن بجاتا ہے، سارے فوجی اسے سلامی دیتے ہیں، پوری قوم تعظیماً کھڑی ہوجاتی ہے، اور اس کے سامنے اس ملک کے مختلف شعبے اپنے اپنے فلوٹس لے کر آتے ہیں، اسی طرح فوجی اسلحہ شو آف پاور (Show of Power) کیلئے لایا جاتا ہے ٹینک، میزائل، بکتر بند گاڑیاں حتیٰ کہ ایٹم بم کے ماڈل عوام کے سامنے سے گزارے جاتے ہیں تاکہ عوام میں احساس ِتحفظ بیدار ہو اور ایسی تقاریب کو شایان ِشان اور پروقار طریقے سے منایا جاتا ہے اسی میں ملک اور قوم کی شان اور عزت ہوتی ہے اور جو قومیں اس طرح نہیں کرتیں ان کی کسی بھی ملک میں کوئی عزت نہیں ہوتی، کسی بھی قوم میں اس کا کوئی وقار نہیں ہوتا، وہ قوم اقوام عالم میں بے آبرو اور بے عزت اور جاہل قوم شمار ہوتی ہے… یہ ہے وہ مہذب قوموں کا اپنے روایات سے رویہ …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار