

Loading content...
دوستو! مہذب قومیں اپنے روایات کی سختی سے پابند ہوتی ہیں اور اگر وہ روایات مذہبی روایات یا شعار کی حیثیت رکھتی ہوں تو ان کی پابندی اور زیادہ ہوتی ہے جیسا کہ ہم مغربی ممالک کو دیکھتے ہیں کہ جو ان کے مذہبی تقریبات ہوتے ہیں ان کی ادائیگی میں وہ بہت زیادہ سختی سے پابندی کرتے ہیں یعنی کرسمس کا جو جلوس لندن کے مرکزی چرچ سے نکلتا ہے اس کاصبح جو وقت مقرر ہے اس میں وہ ایک منٹ کی تعجیل یا تاخیر نہیں کرتے ایک آدمی نے کئی لاکھ پونڈ دے کر ایک سال اس میں صرف ایک منٹ کی تبدیلی کروائی تھی جس پرآج بھی تنقید ہوتی ہے، میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کی ساری مہذب قومیں اپنے تہواروں اور تقاریب و ایام کو بڑے پر تکلف انداز میں سیلی بریٹ (Calibrate) کرتی ہیں اور یہ شان و شوکت ان کی بڑائی یا عظمت کی پہچان ہوتی ہے جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں ہر چار سال بعد اولمپک کے کھیل ہوتے ہیں اور اس کی افتتاحی تقریب سے کئی ماہ پہلے اولمپیا ]یونان [ کے مقام پر اولمپک کی ایک شمع جلائی جاتی ہے، جس میں ہزاروں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں، اس کے بعد وہ شمع کئی ممالک میں جاتی ہے اور اسے سابق اولمپک چمپئین ہاتھ میں لے کر دوڑتے ہیں اور قدم قدم پر بوڑھے اور جوان کھلاڑی بدلتے جاتے ہیں، اس طرح ہاتھوں ہاتھوں میں سفر کرتی ہوئی شمع اولمپک ہزاروں کھلاڑیوں اور بیسیوں ممالک کے لاکھوں لوگوں کے سامنے سے گزرتی ہے اور اسے ٹی وی اخبار والے کوریج (Coverage) دیتے ہیں اور جب یہ اس ملک میں جاتی ہے جہاں اس سال اولمپک کھیل منعقد ہونا ہوتے ہیں تو وہاں اس کا شایان شان استقبال کیا جاتا ہے اور سربراہان مملکت تک اس کی ریسپشن (Reception) میں کھڑے ہوتے ہیں اور اس وقت لاکھوں کروڑوں لوگ اسے دیکھ رہے ہوتے ہیںا ور جب اسے اولمپک سٹی (City) میں لایا جاتا ہے تو اس سے پہلے وہاں ایک شاندار تقریب ہوتی ہے جو کئی گھنٹے چلتی ہے اور دنیا کے لاکھوں نہیں اربوں لوگ اسے دیکھتے ہیں اور سیکڑوں ٹی وی چینل اسے لائیو (Live) دکھاتے ہیں حالانکہ اس کی کوئی شرعی حیثیت کسی بھی مذہب میں نہیں ہے مگر ایک روایت ہے اور وہ لوگ اس روایت کو پروقار طریقے سے باقی رکھے ہوئے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار