

Loading content...
ماضی میں ایسا ہوتا تھا کہ مجلس سے قبل جب منبر حسینیؐ کو سجاکر لے جایا جاتا تھا تو اسی وقت سے کہرام بپاہوجاتا تھا اور ذاکرین منبرپاک کے پاس کھڑے ہوکر بڑے عجزو نیاز سے واقعات کربلا سناتے تھے اور خود کو کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی مزار کے قریب کھڑاہوامحسوس کرتے تھے باادب، باوضو، بصد احترام وہ مجلس پڑھا کرتے تھے اب یہ تصور معدوم ہورہا ہے اسے دوبارہ بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے … اُس دور میں لوگ اس منبر حسینیؐ کو وہی پرٹوکول دیتے تھے جو اس وقت کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی مزار اقدس کو ملتا ہے، اس کے سامنے کوئی غیر شائستہ حرکت نہیں کرتا تھا اور نہ کوئی اس کے سامنے کرسی پر بیٹھتا تھا …سادات کے گھروں میں مجالس ہوتے تھے تو منبرحسینیؐ کوسجانا اور برآمد کرنابزرگ مستورات کے ذمہ ہوتا تھا وہ گریہ و بکا کے ساتھ اس شبیہ کو برآمد کرتے تھے اور اس کے بعد مجلس پاک شروع ہوتی تھی، اس دور میں مجالس رات کو ہوتے تھے کیونکہ امام بارگاہیں نہیں ہوتی تھیں اور مجالس گھروں کے اندر ہوا کرتی تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار