

Loading content...
اس کے بعد جب حالات کچھ بدلے اور بنی عباس کی حکومت کی پالیساں نرم ہوئیں تو پھر مومنین نے از سر نو مزار اقدس کو تیار کیا اور اس پر سایہ بنانے کا پروگرام بنایا گیا … اس وقت وہاں انہوں نے مزار اقدس کے چارکونوں پر لکڑی کے چار بالے نصب کئے جن کی اونچائی سات یا آٹھ فٹ ہوگی ان بالوں کے اوپر والے سروں پر انہوں نے چار لکڑیاں اس طرح باندھ دیں کہ وہ چاروں ایک دوسرے سے جڑ گئے پھر ان پر لکڑی کے بڑے بڑے تختے ]پھٹے[رکھ دئیے کہ وہ سایہ دار چھت بن گئی جس کی شکل ایک میز جیسی تھی اور لوگ وہاں جاکر زیارت پڑھا کرتے تھے … اس دور میں جو سادات پاک ہند میں تشریف لائے تو انہوں نے یہاں مجالس کو رواج دیا اور انہوں نے اس مزار اقدس کی شبیہ برآمد کرنے کا پروگرام بنایا اور اس طرح منبر حسینیؐ بنایا گیا دراصل یہ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی مزار اطہر کی شبیہ ہوتی ہے نہ کہ یہ ذاکرین کے سامان رکھنے کیلئے رکھی جاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار