

Loading content...
دوستو! اس کے پیچھے بھی ہماری ایک تاریخ ہے، جب واقعہ کربلا ہوا تو اس کے بعد بنی امیہ نے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی تربت اقدس کی زیارت پر پابندی لگادی تھی تاکہ شہادت شہدا پر پردہ پڑ جائے … اس دور میں مومنین عظام امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی چھپ کر زیارت کیا کرتے تھے، اس وقت وہاں مزار کا نشان بھی موجود نہ تھا بلکہ چند علامات سے اس مقام کو پہچانا جاتا تھا … اس کے بعد وہاں ایک بیری کا درخت پیدا ہوا اور وہ اس طرح بڑاہوا کہ اس نے اصل مقام مزار کو پوری طرح ڈھانپ لیا اور انتہائی گہراسایہ دار بہت وسیع تھا گویا وہ ایک روضہ یا قبہ مبارک کی طرح بن گیا تھا اس وقت مومنین ایک دوسرے کو اس بیری کی نشانی بتاتے کہ اس بیری کے نیچے کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی مزار ہے وہاں جاکر زیارت کرنا … یہ سلسلہ چلتا رہا تااینکہ متوکل عباسی ملعون کا زمانہ آیاتو اس ملعون نے اس بیری کو کٹوادیا جس پر اس حدیث کامفہوم سمجھ آگیا کہ جس میں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا قاطع سدرہ پر اللہ کی لعنت ہو …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار