

Loading content...
دوستو! ایام عزا میں سر وپا برہنہ ہوکر مراسم عزا یا اظہار عزا کرنا بھی ہم جائز سمجھتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ احترام کیلئے یا عزا کیلئے سرو پابرہنہ ہونا جائز ہے جیسا کہ جناب موسیٰ علیہ السلام کو وادی مقدس میں فرمایا گیا تھا فخلع نعلیک آپ جوتے اتار دیں یہ وادی مقدس ہے … یعنی احترام کا تقاضہ ہے کہ ہر محترم جگہ پر جوتے اتار کر جائیں ضامن الغربا امام علی الرضا علیہ الصلوات والسلام نے دو طرح سے اس پر عمل کرکے دکھایا ہے ایک تو اس وقت جب مامون نے عرض کیا تھا آپ نماز عید کی امامت فرمائیں تو آپ نے فرمایا تھا کہ ہم عید کے دن اس طرح تشریف لائیں گے جس طرح شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عید پر تشریف لایا کرتے تھے اس نے اسے قبول کیا تو پھر آپ نے گھر ہی سے نعلین پاک اتار دی اور بڑی شان و شوکت سے مسجد کی طرف روانہ ہوئے ]خلاصہ [ یعنی احترام عید میں نعلین اتار کر گھر سے روانہ ہوئے… اس سے ثابت فرمایا کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی اسی طرح مسجد میں تشریف لایا کرتے تھے … دوسرا ان کا معمول تھا کہ جب ماہ عزا نظر آجاتا تھا تو آپ نعلین اتار دیتے تھے اور عمامہ ہمیشہ گلے میں لپیٹے رہتے تھے اور سوگوار رہتے تھے …اس سے ثابت ہوا کہ احترام عزا و عید کیلئے پابرہنہ ہونا سنت نبویہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے اور یہ شیعوں کا شعار ہے اسی لئے مجالس عزا میں ماتمی جلوسوں میں شیعہ قوم احتراما ً سر برہنہ اور پابرہنہ شرکت کرتی ہے کیونکہ یہ سنت امام بھی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار