

Loading content...
دوستو! شیعہ مذہب کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کے جوار مشاہد و مزارات میں کسی کو دفن کرنا اس کی بخشش کا موجب ہوتا ہے کیونکہ معصومین علیہم الصلوات والسلام حق جار کے پیش نظر اس پر نزول عذاب نہیں ہونے دیتے جیسا کہ امام صادق آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام فرماتے ہیں کہ جو شخص حرم امام علیہ الصلوات والسلام میں دفن ہوا وہ عذاب سے محفوظ رہا اس پر راوی نے عرض کیا کہ کیا نیک آدمی محفوظ رہتا ہے یا غیر صالح بھی؟ تو آپ نے فرمایا چاہے صالح ہو یا غیرصالح وہ محفوظ رہتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار