

Loading content...
ان کی اس دلیل کے دو جواب ہیں پہلا یہ کہ آئمہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کاکسی مباح کام کو نہ کرنا دلیل حرمت نہیں ہے کیونکہ بہت سے ایسے مباح کام ہیں جو معصومین علیہم الصلوات والسلام نے نہیں کئے، جیسا کہ آم کھانا، بھینس کا دودھ نکالنا وغیرہ کسی امام کے بارے میں ثابت نہیں ہے اور بعض محدثین نے تو پوری زندگی آم کھایا ہی نہیں کیونکہ انہیں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا آم کھانا کسی روایت میں نہیں ملا … بس اسی طرح کسی بھی مباح کام کا معصومین علیہم الصلوات والسلام سے ثابت نہ ہونا اس کے حرام ہونے پر دلیل نہیں بن سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار