

Loading content...
عزاداری کو ہم دیکھتے ہیں تو جناب آدم علیہ السلام کو کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی عزاداری کا حکم ہوا تھا اور انہوں نے عزاداری کی تھی، اس کے بعد سارے انبیا علیہم السلام کو واقعہ کربلا کو بیان کرکے گریہ و بکا کا حکم ہوا تھا جیسا کہ ہم عہد نامہ قدیم و جدید میں دیکھتے ہیں کہ انبیا علیہم السلام فرماتے ہیں کہ تم عزاداری کرنا …عہد نامہ قدیم میں ہے کہ جب ساتویں ]ابیب[کا مہینہ آجائے تو تم اپنے گھروں کو چھوڑ دینا اور صحرا میں یا ویرانے میں چلے جانا اور وہاں قربانیاں کرنا اور کمر سے ٹاٹ باندھ کر سوگ منانااور جتنی ہوسکے اپنے آپ کو اذیت دینا جب ابیب ]محرم[ کے مہینے کی دس تاریخ ہوجائے تو گریہ و بکا کے ساتھ سرمیں راکھ ڈال کر اپنے آپ کو اذیت دینا کیونکہ یہ خداوند رب الافواج کی ایک قربانی کا دن ہے ہاں جو شخص ان ایام میں عزاداری نہ کرے اسے اپنی قوم سے خارج کردینا اور جو اس خارج شدہ شخص سے ہاتھ ملائے تو وہ اپنے آپ کو ناپاک سمجھے اور غروب آفتاب تک وہ پاک نہیں ہوسکتا اور اس دوران وہ کچھ کھاپی نہیں سکتا ]خلاصہ[
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار